ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات،بھائی کی وفات پرتعزیت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ وزیرِ اعظم کی ابوظہبی محل آمد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیرِ اعظم کا محل پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا.
وزیرِ اعظم نے شیخ سعید بن زاید آل نہیان کے انتقال پر دِلی رنج و غم کا اظہار وزیراعظم کا صدرِ متحدہ عرب امارات کے بھائی کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم کی جانب سے اظہارِ افسوس کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارت کے مابین مشترکہ عقیدے اور بھائی چارے کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم ہیں.
صدرِ متحدہ عرب امارات نے ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط سفارتی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔