ایلون مسلک کی کمپنیوں سے 1ہزارڈالرماہانہ اشتہار کی ڈیمانڈ

Jul 28, 2023 | 19:08 PM

ایک نیوز:سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ ٹوئٹرکےمالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کمپنیوں اور برانڈز 1 ہزارڈالر ماہانہ کے اشتہار نہیں دیں گے تو ان کا تصدیق شدہ اسٹیٹس ختم کردیا جائے گا۔

 ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی ایکس کی جانب سے اس فیصلے نے مارکیٹرز، ماہرین اور کاروباری مالکان میں ہلچل مچا دی ہے۔
 یادہے سوشل میڈیا پر تصدیق  شدہ اکاؤنٹ کمپنیز اور برانڈز کے لیے بہت بڑی بات ہے۔  اس سے  صارفین  کا ان پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے کہ یہ برانڈ اصلی اور قابل اعتماد ہے، جعلی یا دھوکہ نہیں۔ لیکن  اس فیصلےسے چھوٹے کاروباروں کو ایک مشکل  کا سامناکرنا پڑے گا۔
 ایکس کا موقف ہے کہ  اپنے پلیٹ فارم پر جعلی اکاؤنٹس، اسپام اور غلط معلومات کو پھیلانے سے روکنا چاہتے ہیں۔
 بڑے برانڈز اورکمپنیاں تو ایک ہزار ڈالر کی اس ماہ کو سہہ بھی لیں گی اور اپنے صارفین سے وصول کرلیں گی لیکن چھوٹے برانڈز اور اسٹارٹ اپ پریشان ہیں۔ ان کے لیے، تصدیق شدہ حیثیت اہم ہے۔ اسے کھونے سے ان کی ترقی کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ان کے لیے مسابقتی آن لائن دنیا میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں