ایک نیوز :ملکی ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ کے معاملے پر وفاقی وزیربرائے ہوابازی وریلویز خواجہ سعد رفیق نے30جولائی کولاہورمیں اہم اجلاس طلب کرلیا ۔
اجلاس میں سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین کو بھی مدعو کیا گیاہے۔ سی اے اے ملازمین تنظیموں کے عہدیدارسمیع اللہ،عزیزاللہ میمن،ایازبٹ،اشرف وحید سمیت دیگرنمائندے شریک ہونگے۔وفاقی وزیراجلاس میں سی اے اے یونیزوایسوسی ایشن کے نمائندوں کا موقف سنیں گے۔سی اےاے کی نمائندہ تنظیموں کے اراکین وفاقی وزیرکو اپنے تحفظات سے آگاہ کرینگے
واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ملازمین ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پراحتجاج کررہے ہیں ۔آوٹ سورسنگ کے خلاف سول ایوی ایشن ملازمین نے آپریشن بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔