براہ راست پروازوں کی بحالی،برطانوی وفد یکم اگست کو پاکستان آئیگا

برطانیہ براہ راست پروازوں کی بحالی،برطانوی وفد یکم اگست کو آئیگا
کیپشن: Resumption of direct flights to UK, British delegation will arrive on August 1

ایک نیوز : پاکستان سے براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے برطانوی وفد یکم اگست کو پاکستان آئیگا۔

ڈی ایف ٹی  کے ایوی ایشن سیکیورٹی کی سربراہی میں برطانوی وفد پاکستان کے ایئرورٹ سے برطانیہ جانے والی پروازوں کے انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق  جائزہ لے گا۔

برطانوی ٹیم  ایئرپورٹس پر مسافروں کی چیک ان، سکیورٹی  سرچ،  امیگریشن اور بورڈنگ کا جائزہ لے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو عدد تحفے میں دی گئی جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینینوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائیگا۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم 4 اگست تک پاکستان کے دورے پر رہے گی ۔

برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی  ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دورہ پاکستان سے آگاہ کردیا ۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ہے۔