اکرم ابڑو،بیٹے کے قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ مل گیا

Jul 28, 2023 | 17:30 PM

ایک نیوز :کراچی میں ایم پی اےاسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور ان کے بیٹے کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوں کی شناخت کرلی گئی۔  2 ملزمان بلوچستان فرار، گرفتاری کے لئے بلوچستان پولیس سے رابطہ کر لیا گیا۔ 
  آئندہ 48 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کا امکان ہے۔واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کا سراغ بھی مل گیا ہے۔گاڑی کے دو مالکان اور آخری مرتبہ فروخت کرنے والے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
 واضح رہے کہ ڈیفنس میں فائرنگ کے واقعے میں اکرم ابڑاور ان کا بیٹا جاں بحق ہوئے تھے۔تاہم تین روز گزر جانے کے باوجود لواحقین کی جانب سے مقدمے کا اندراج نہیں کیا گیا۔مقدمے کا اندراج نہ ہونے کے باعث پولیس کو تحقیق و تفتیش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں