جے آئی ٹی سربراہ اور ممبران کو دھمکانے پر عمران خان کیخلاف رپٹ درج

Jul 28, 2023 | 15:59 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : عمران خان کے پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکانے پرتھانہ قلعہ گجر سنگھ میں عمران خان کے خلاف رپٹ درج  ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رپٹ انچارج انویسٹی قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں درج کی گئی۔رپٹ میں کہا گیا ہے کہ چئیر مین پی ٹی آئی  کو تھانہ سرور روڈ 96/23 میں تفتیش کے لیے بلایا گیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے انگلی کیساتھ جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور اور دیگر ممبران کو دھمکایا،
عمران خان نے جے آئی کو دھمکی دی کہ پی ٹی آئی کی حکومت واپس آ رہی ہے،آپ سن لیں آپ نے رہنا نہیں ہے۔
رپٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا  افسر کو ڈرا نا،حکومت میں آکر انتقامی  کارروائی کا نشانہ بناوں گا آزادانہ اور غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے۔ملزم کا یہ عمل قانون ضابط کی خلاف  ورزی ہے۔

مزیدخبریں