ایک نیوز: سپریم کورٹ کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کے لیے ان چیمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کیلئے ان چیمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال 31 جولائی کو ان چیمبر اپیل پر سماعت کریں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وکیل ریاض حنیف راہی نے انکوائری کمیشن کی کاروائی چلانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ریاض حنیف راہی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔