پاکستانی کوہ پیما کے ٹو سر کرنیکی کوشش کے دوران جاں بحق

Jul 28, 2023 | 15:35 PM

ایک نیوز : پاکستانی کوہ پیما محمد حسن K2 چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہو گئے۔

 گلگت بلتستان کے ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے محمد حسن کی چوٹی کے اختتام پر بوتل گردن کے قریب برفانی تودہ گرنے سے موت ہو گئی۔ کوہ پیما کو واپس لانا ناممکن تھا اس لیے اسے اسی جگہ دفن کر دیا گیا جہاں  انہوں نے دم توڑا تھا۔

 ڈپٹی کمشنر شگر نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس محمد علی سدپارہ بھی کے ٹو سر کرنے کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  1954 سے اب تک 87 سے زائد کوہ پیما کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں