ایک نیوز: لاہورمیں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل دینے کی تقریب ہوئی جس میں آن لائن دیگ اور چادر چڑھانے کیلئے ایپ متعارف کروائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا۔محسن نقوی اوراسحاق ڈار نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے دعا بھی کی گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے محسن نقوی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ 1999 میں نواز شریف کے دور میں بھی دربار کی توسیع کی گئی تھی۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں۔محرم الحرام کے ایام امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
محسن نقوی،اسحاق ڈاراوردیگر شخصیات نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا
— Daily Nawa-i-Waqt (@Nawaiwaqt_) July 28, 2023
محسن نقوی اوراسحاق ڈارنے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی
محسن نقوی،اسحاق ڈار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک
. کی ترقی، خوشحالی کیلئے دعا کی pic.twitter.com/YqL0Qox8Me
محسن نقوی نے کہا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے،کوئی بھی شخص آن لائن دیگ دے سکتا ہے اور چادر چڑھا سکتا ہے۔