ایک نیوز: سندھ میں نگراں حکومت کی تشکیل کے معاملہ پرسندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آئندہ ہفتے بلا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی تشکیل کے فیصلے کیلئے اگلے ہفتہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے مشاورت کرینگی۔ سندھ اسمبلی آئینی مدت سے چند روز قبل تحلیل کرنے کی تجویز ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے آئندہ کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی 2اگست کو طلب کیاگیا ہے