ایک نیوز: ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں،ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔
واضح رہے کہ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔