ایک نیوز: لنکن پریمئیر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز فرنچائز کا بابراعظم کی جگہ نروشن ڈکویلا کو ٹیم کا نیا کپتان نامزد کرنے پر فینز حیران رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولمبو اسٹرائیکرز نے کپتان کے نام کا اعلان کیا، جس کے بعد بابراعظم کے مداحوں نے اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے وسیع تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔
قبل ازیں کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم نے ڈرافٹ میں بابراعظم کو براہ راست ٹیم کا حصہ بنایا تھا جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کی قیادت بابر کے سپرد ہوگی لیکن فرنچائز نے نروشن ڈکویلا کپتان نامزد کیا۔کولمبو اسٹرائیکرز کی ٹیم میں بابراعظم، امام الحق کے علاوہ نسیم شاہ، وہاب ریاض، افتخار احمد اور محمد نواز کو کولمبو اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے باعث قومی کرکٹرز لنکن لیگ میں جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ایونٹ کا چوتھا ایڈیشن 30 جولائی سے 22 اگست تک منعقد ہوگا۔