ایک نیوز: ساہیوال میں ق لیگ کے ضلعی رہنما، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی میاں اللہ یار گڈگور اسلام آباد میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے میاں اللہ یار گڈگور اسلام آباد بحریہ ٹاؤن کے پلازے میں کاروباری معاملات کیلئے دیگر پارٹنرز کیساتھ قیام پزیر تھے،دوران قیام اللہ یار گڈگور کا کاروباری معاملات پر دیگر پارٹنرز سے تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا۔
ذرائع کے مطابق دوران جھگڑا پارٹنرز نے میاں اللہ یار کو مبینہ طور پر پلازے کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔گرنے سے میاں اللہ یار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔