ایک نیوز: پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق سمابیہ طاہر کو ڈیوٹی مجسٹریٹ خالد حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے سمابیہ طاہر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ۔عدالت نے سمابیہ طاہر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا ۔ جس کے بعد عدالتی حکم پر سمابیہ طاہر کو 3 اگست تک شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
سمابیہ طاہر پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے دوران اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کے خلاف تھانہ نیو ٹاون میں مقدمہ درج ہے سابق ایم پی اے سمابیہ طاہر کو گزشتہ رات پولیس نے حراست میں لیا تھا۔