2 لاکھ 12 ہزار لڑکیوں سمیت پونے 3 لاکھ بچے غائب، تہلکہ خیز رپورٹ

Jul 28, 2023 | 13:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : گزشتہ 5 سالوں میں  بھارت میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد بچے غائب ہوئے۔ لاپتہ بچوں میں 2 لاکھ 12 ہزار لڑکیاں ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت لوک سبھا میں  جواب جمع کرادیا۔
رپورٹ کے مطابق مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی کی طرف سے لوک سبھا میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2018 سے جون 2023 تک 2,75,125 بچے غائب ہوئے جن میں سے 2,12,825 لڑکیاں ہیں۔ لوک سبھا میں دی گئی معلومات کے مطابق 2 لاکھ 40 ہزار بچوں کو ڈھونڈ نکالا گیا جن میں سے 1,73,786  لڑکیاں ہیں۔
اسمرتی ایرانی نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ مرکزی حکومت کی چائلڈ ہیلپ لائن لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے ملک بھر میں کام کر رہی ہے۔لاپتہ بچوں کا سراغ لگانے کیلئے ایک ٹریک چائلڈ پورٹل بھی ہے۔
سب سے زیادہ بچے مدھیہ پردیش سے لاپتہ ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں لاپتہ بچوں کی تعداد 61 ہزار سے زیادہ ہے۔ لاپتہ بچوں کے معاملے میں مغربی بنگال دوسرے نمبر پر ہے۔ اس ریاست کے 49 ہزار سے زیادہ بچے لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بچے سات ریاستوں مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ، کرناٹک، گجرات، دہلی اور چھتیس گڑھ میں لاپتہ ہوتے ہیں۔ ان ریاستوں میں لاپتہ بچوں کی کل تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 664 ہے۔ کل لاپتہ بچوں میں سے 78 فیصد ان سات ریاستوں سے ہیں۔

مزیدخبریں