ایک نیوز : سیما حیدر مسلسل جاسوسی کے شک کی زد میں ہیں، سیما حیدر سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں تاحال تفتیش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیما حیدر اپنے محبوب سچن کے ساتھ پاکستان سے غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت آئی تھیں۔جس کے بعد سے تفتیشی ادارے سیما حیدر کا کراچی کنکشن جاننے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس وجہ سے اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ حالیہ پوچھ گچھ میں سیما حیدر کا کہنا ہےکہ وہ تقریباً ساڑھے چار سال سے اپنے شوہر غلام حیدر کے بغیر رہ رہی تھیں۔
سیما حیدر کافی عرصے سے کراچی میں مقیم تھیں اور ایجنسیاں اس بات کا پتہ لگا رہی ہیں کہ سیما حیدر کراچی میں کس جگہ اور کس کے ساتھ رہتی تھیں۔
سیما حیدر کے سابق شوہر غلام حیدر کے دعوے کے مطابق سیما حیدر کے شوہر کراچی میں ٹائلیں لگانے کا کام کرتے تھے اور اس کے بعد 2019 میں سعودی عرب چلے گئے۔ د وسری جانب سیما نے آج تک میڈیا کو اپنے کیمرے کے سامنے بھی یہ نہیں بتایا کہ وہ کراچی میں کتنے دنوں سے مقیم ہیں اور کس کے ساتھ رہ رہی ہیں۔