مردان: پہاڑہ تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق

Jul 28, 2023 | 12:19 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: مردان کے قریب کاٹلنگ کے علاقہ سنگاؤ میں پہاڑی تودہ گرنے سے1 مزدور جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مزدور پہاڑ میں سے پتھر نکالنے کیلئے ڈرلنگ کر رہے تھےکہ اچانک ایک بڑا تودہ ان پر آ گرا۔ جس سے تینوں مزدور تودے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے تاہم 1 مزدور خالق حقیقی سے جا ملا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاہے۔

مزیدخبریں