ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ آسٹریلیا کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی، انھوں نے آسٹریلین عسکری قیادت سے بھی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران، جوائنٹ چیف آف سٹاف نے اعلیٰ درجے کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات کی،جس میں جنرل اینگس جے کیمبل، چیف آف ڈیفنس فورسز آسٹریلیا بھی شامل تھے۔ ملاقاتوں میں دونوں افواج کے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات اور 1.5 ٹریک سیکیورٹی ڈائیلاگ کے لیے 24 سے 28 جولائی 2023 تک آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوائنٹ چیف اف سٹاف نے رائل ملٹری کالج کا بھی دورہ کیا اور آسٹریلین ڈیفنس کالج کے شرکاء سے خطاب کیا۔