ایک نیوز:ٹی ٹی پی کی دہشتگردانہ کاروائیوں پر عوام نے اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا،مسلمان کا تو یہ کام ہی نہیں کہ کسی مسجد یا مسلمان بھائی کو نقصان پہنچا ۓ،ایسی تنظیموں اور دہشتگردوں کو سرعام سزا ملنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جانا چاہیے،ختم کریں ان طالبان کو جو ہمارے پاکستان کو تباہ کررہے ہیں،یہ جو دہشتگردی ہو رہی ہے یہ ظلم کی انتہا ہے،جمرود میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ہم اس کی پُرزور مزمت کرتے ہیں۔
عوام کا کہناہے کہ دہشتگردوں کا کوئی دین مذہب نہیں ہوتا،مسلمان کا تو یہ کام ہی نہیں کہ کسی مسجد یا مسلمان بھائی کو نقصان پہنچا ۓ،ایسی تنظیموں اور دہشتگردوں کو سرعام سزا ملنی چاہیے،یہ سب صرف اور صرف اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے،ایڈیششنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے جس جانثاری کے ساتھ قربانی پیش کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔