سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو12 ارب واپس کرنے کا اعلان

Jul 28, 2023 | 11:59 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپس کی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ منیٰ میں جگہ نہ ملنے اور ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22 ہزار 600 حاجیوں کو 21ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔مدینہ منورہ میں مرکزسے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18 ہزار حاجیوں کو 14 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔

مزیدخبریں