ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں گرفتار، ایک اور سنگین الزام عائد

ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں گرفتار، ایک اور سنگین الزام عائد

ایک نیوز: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنی رہائشگاہ سے سرویلینس ویڈیو غائب کرنے کی کوشش کا سنگین الزام بھی عائد ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی رہائشگاہ ماراے لاگو کا سرور ڈیلیٹ کرنے کی کوشش میں بھی ملوث قرار پائے گئےہیں۔خفیہ دستاویز کیس میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ کی دیکھ بھال پر مامور Carlos De Oliveira بھی لپیٹ میں آگیا ہے۔

وفاقی پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیاہے کہ سابق صدر نے ملازم سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ماراے لاگو میں لگے سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی جائے تاکہ تفتیش کاروں کے ہاتھ کچھ نہ آسکے۔سابق صدر ٹرمپ پر قومی سلامتی سے متعلق اہم امور کی معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے 31 الزامات پہلے سے ہی عائد ہیں۔