امریکی محکمہ خارجہ نےمنی پورواقعات کو سفاکانہ اورخوفناک قرار دیدیا

Jul 28, 2023 | 11:35 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: مودی سرکار پر عالمی میڈیا کی شدید لعن طعن اور کڑی تنقید،4 مئی کو منی پور میں کوکی قبیلے کی دو خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں نے زندہ جلا ڈالا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واقعات کو سفاکانہ اورخوفناک قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی حکومت بااثرانتہا پسندوں کے خلاف کارروائی سےگریزاں ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے واقعے کو سفاک اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی پور میں ہونے والے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔

منی پورمیں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے زندہ جلائے جانے سے قبل ان کے خاندانوں کے قتل عام کے بعد دونوں خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انتہا پسند ہندو جتھے نے متاثرہ خواتین کو سرعام برہنہ پریڈ بھی کروائی،برہنہ مارچ کے دوران انتہا پسند ہندو مرد اور خواتین زیادتی شدہ خواتین کو مارتے، پیٹتے اور نوچتے رہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکارزیادتی اور اہل خانہ کو زندہ جلانے والے مجمع کاحصہ تھے۔انسانیت سوز واقعی ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ بندش کی وجہ سی میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا،19 جولائی کو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام برپا ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں