بابر اعظم نے جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کردی

بابر اعظم نے جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کردی

ایک نیوز: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگر کوئی باؤلر میچ میں 50 اوورز کروائے تو کسی موقع پر مجھ سے غلطی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سری لنکن اسپنر پراباتھ جے سوریا سے بار بار آؤٹ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جے سوریا سری لنکا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں، میں کئی بار ان کی گیندوں پر آؤٹ ہوا، اس پر کام بھی کیا ہے، گزشتہ اننگز میں ان کیخلاف رنز بھی بنا رہا تھا۔

بابر اعظم نے کہا کہ جے سوریا کو صرف میری وکٹ ہی ملی،ہمارے بیٹرز نے ان کا بہتر انداز میں سامنا کیا اور حاوی بھی رہے، ایک ٹیم کے طور پر ہم جیتے ہیں، اگر میرا مسئلہ ہوا تو دیگر نے پرفارم کیا، بطور کپتان میرے لیے یہ بڑی مثبت چیز ہے۔