ایک نیوز: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی،پنجاب کےمختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشن کئے جن کے دوران کالعدم تنظیوں کے 10 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشن خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشن کئے جن کے دوران کالعدم تنظیوں کے 10 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار دہشت گرد عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ اٹک سے گرفتار کالعدم تنظیم کے 2 کمانڈر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، اسلحہ ، گولیاں ، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کر لی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سرچ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے 2 ملزمان کو رئیس گوٹھ سے حراست میں لے کر ان سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کی تھیں جو تھانہ گزری اور تھانہ ٹیپو سلطان سے چوری ہوئی تھیں۔