لاہور:سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کےدرمیان فائرنگ،3ڈاکوہلاک

لاہور:سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کےدرمیان فائرنگ،3ڈاکوہلاک

ایک نیوز: برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے ڈاکو ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں۔

برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جب کہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔