لاہور سے ملتان جانیوالی بس کو فیصل آباد میں حادثہ، 2 مسافر جاں بحق

Jul 28, 2023 | 08:38 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور سے ملتان جانے والی بس  فیصل آباد کے قریب ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مسافر بس فیصل آباد کے قریب موٹروے ایم تھری پر ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15  زخمی ہو گئے، زخمیوں میں سے 6 افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے جائےحادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

ذرائع کے مطابق  9 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ  بھی کردیا گیا۔

مزیدخبریں