لاہور:مبینہ پولیس مقابلہ،اغوابرائےتاوان کے3ملزم ہلاک

Jul 28, 2023 | 03:11 AM

ایک نیوز:لاہورمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں اغوابرائےتاوان کے3ملزم ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےبر کی میں سی آئی اےکینٹ اوراشتہاریوں کےدرمیان مبینہ مقابلہ ہوا،زیرحراست ملزموں کےساتھیوں نےپولیس کی گاڑی پرحملہ کردیا،دوطرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں اغوابرائےتاوان کے3ملزم ہلاک ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ملزموں نےچندروزقبل معروف تاجرکو5کروڑروپےتاوان کیلئےلاہورڈیوس روڈسےاغواکیاتھا،ملزموں کوتاوان کی پہلی قسط میں1کروڑ80لاکھ اداکریئےگئےتھے،ہلاک ملزموں میں عبدالرحمان،طاہراورفیاض شامل ہے۔ہلاک ملزموں کاریکارڈکریمنل ہےاورمتعددواردتوں میں شامل تھے۔

مزیدخبریں