کراچی:گھرمیں کرنٹ لگنےسےماں بیٹی جاں بحق

کراچی:گھرمیں کرنٹ لگنےسےماں بیٹی جاں بحق ہوگئی
کیپشن: Karachi: Mother and daughter died due to electrocution at home

ایک نیوز:کراچی میں گھرمیں کرنٹ لگنےسےماں بیٹی موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق شہرقائدکےعلاقےسرجانی سیکٹر7ڈی کےگھرمیں کرنٹ لگنےسےماں بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیوحکام کےمطابق کرنٹ لگنےسےماں اوربیٹی موقع پرہی دم توڑ گئیں،واقعہ کی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوعباسی ہسپتال منتقل کردیاگیا،مرنےوالوں کی شناخت 25سالہ ماں مہک اور8سالہ بیٹی فاطمہ کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق مرنےوالی دونوں ماں بیٹی کوگھرمیں پانی کی موٹرسےکرنٹ لگا،جوموت کی وجہ بن گیا۔