اتحادی حکومت نے پی ٹی آئی کی 11 وکٹیں گرا دیں

Jul 28, 2022 | 22:36 PM

ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق شیریں مزاری سمیت 11 پی ٹی آئی ایم این ایز کے استعفے منظور کرلیے گئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی 11 ارکان کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے بعد مزید بھی استعفے منظور کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ استعفوں کی منظوری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی نے اہم رہنماؤں سے مشاورت کی جس میں خورشید شاہ، ایازصادق، سعد رفیق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا جائیگا۔ 

مزیدخبریں