حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر کردیا

حکومت ،پیٹرولیم مصنوعات ،ڈیلرز مارجن ،7 روپے ،فی لیٹر
کیپشن: پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن 7 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔

ایک نیوز نیوز: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ جس میں گندم درآمد کرنے کے لیے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق گندم کی خریداری کے لیے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں گاڑیوں، موبائل سمیت دیگر اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز مارجن کی نظرثانی تجویز کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 7 روپے کردیا گیا ہے۔