گوگل کی غلطی، ڈالر ایک ہی روز میں 33 روپے سستا

Jul 28, 2022 | 21:20 PM

گوگل کی غلطی، ڈالر ایک ہی روز میں 33 روپے سستا
گوگل کی غلطی، ڈالر ایک ہی روز میں 33 روپے سستا

ایک نیوز نیوز: پاکستانیوں کو گزشتہ کچھ دنوں سے ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافے کی خبریں مل رہی تھیں۔ اتحادی حکومت کے آنے کے بعد تو ڈالر کی قدر میں اب تک 50 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔ آج بھی سارا دن ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھا جارہا تھا۔ جس سے ڈالر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 240 روپے تک بھی گیا۔

تاہم پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا تب نہ رہی جب گوگل نے ڈالر کی قیمت 207.10 پیسے دکھانا شروع کردی۔ جس سے تاثر یہ گیا کہ ڈالر کریش کرگیا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قدر میں یک دم 33 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

لیکن یہ سچ نہیں تھا کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم نظر آرہی تھی۔ اس لیے پاکستانیوں کو مشورہ ہے کہ ابھی وہ خوشیوں کے شادیانے نہ بجائیں۔ ڈالر کی قدر میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اور بدستور ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔ 

مزیدخبریں