شدید بارشیں، سیلاب کا خطرہ۔ ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

Jul 28, 2022 | 18:28 PM

  ایک نیوز نیوز: متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔

شمالی ریاست میں شدید بارشوں کے سبب شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے سبب کئی شہریوں کو اپنے گھر کرنا پڑے۔

امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے فجیرہ کے تمام ہوٹلوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو اپنے خالی کمروں میں پناہ دیں۔

اس کے علاوہ شیخ محمد نے امارات کی وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے عارضی شیلٹرز قائم کئے جائیں۔

یو اے ای کی کابینہ نے ایک اجلاس میں وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر سہیل المزروعی کی صدارت میں ایمرجنسی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جو فجیرہ میں تمام معاملات کی نگرانی کرے گی۔

مزیدخبریں