پنجاب یونیورسٹی کو دو مزید پروگرامز میں ایم فل کی اجازت

Phy Edu Dept punjab university
کیپشن: Phy Edu Dept punjab university
سورس: bureau lahore

عمران لطیف: پنجاب یونیورسٹی کوسپورٹس سائنسز،فزیکل ایجوکیشن میں ایم فل کی اجازت ،ہائرایجوکیشن کمشن نے پنجاب یونیورسٹی کو این اوسی جاری کردیا۔ پنجاب یونیورسٹی دونوں منظور شدہ پروگرامزمیں  موجودہ تعلیمی سال میں داخلے شروع کرنے کافیصلہ کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق ہائیرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کواسپورٹس سائنسز فزیکل ایجوکیشن میں ایم فل کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم اجازت کے لئے دئیے گئے نوٹی فیکیشن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ  ایم فل پروگرام کے میعارکوبرقراررکھناہوگا۔ دونوں پروگرامز میں امسال خزاں سے داخلے کئے جائیں گے۔دلچسپی رکھنے والے طلبا پنجاب یونیورسٹی کے داخلہ آفس سے رابطہ کریں۔