ایک نیوز نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 10،500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 10،500 روپے کا ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 39 ہزار 603 روپے ہوچکی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی اونس سونا 1740 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔