ٹک ٹاک نے 4 نئے فیچرز متعارف کروادئیے

Jul 28, 2022 | 17:21 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: ٹک ٹاک نے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے اور ’فار یو‘ فیڈز کو صارفین کی ضروریات کے مطابق بہتربنانے کے لیےچار نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے ہیں جس کا مقصد صارفین کو نیا مواد دریافت کرنے اور حسب منشا مواد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

 ٹک ٹاک ’کانٹینٹ لیولز‘بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ نظام کانٹینٹ کی میچوریٹی کے اعتبار سے درجہ بندی کرتا ہے تاکہ کم عمر افراد کو نامناسب مواد دیکھنے سے بچایا جا سکے۔

اِن نئے فیچرز میں پاپولر فیڈ (Feed Popular)، کی ورڈ میوٹ(Keyword Mute)، ری سیٹ(Reset) اور ڈسپرشن (Dispersion) شامل ہیں۔’پاپولر فیڈ‘ مواد کی غیر ذاتی فیڈ ہے جو 13برس یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مناسب ہے۔

کی ورڈ میوٹ، ’فار یو‘ فیڈز میں مخصوص الفاظ یا hashtags کی مدد سے مواد کی تلاش کرنے کا طریقہ ہے۔

ری سیٹ،’فار یو‘فیڈز کو ری سیٹ کرتا ہے اگر یہ فیڈز آپ کی تجویز کے مطابق نہ ہوں اور اب مزید آپ کو ان کی ضرورت نہ ہو، ڈسپرشن کے ذریعے دی گئی تجاویز کو عالمی سطح پر متنوع بنانے اور محفوظ رکھنے کے ٹیسٹس عمل میں لائے جاتے ہیں۔تفریحی پلیٹ فارم ’کانٹینٹ لیولز‘کے نام سے مواد کی درجہ بندی کا نظام بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کانٹینٹ لیولز ایسا نظام ہے جسے تفریحی کمپنیاں عمومی طور پر استعمال کرتی ہیں تاکہ عمر کے اعتبار سے مختلف صارفین کے لیے مواد کی موزونیت یا مختلف موضوعات کے قابل قبول ہونے کے حوالے سے نشاندہی کی جا سکے۔

یہ نظام ماڈریشن کے عمل سے گزر ے ہوئے مواد کی نشاندہی کرتا ہے اور تحفظ کی ایک اور لیئر کا اضافہ کرتا ہے۔ جب پلیٹ فارم ایک ایسی ویڈیوکا سراغ لگا تا ہے جس میں بالغ افراد کے لیے مواد یا پیچیدہ موضوعات پائے جاتے ہوں۔

 مثلاً ایسی ویڈیوز جن میں کم عمر افراد کو انتہائی خوفزدہ کرنے والے فرضی مناظرموجود ہوں اسے میچوریٹی اسکور دیا جاتا ہے تاکہ 18سال سے کم عمر افراد کو ایسی ویڈیو دیکھنے سے بچایا جا سکے۔

مزیدخبریں