ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: Deputy Speaker Dost Mazari

ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کرنے پرڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی.

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یہ درخواست مقامی شہری طارق حمید نے اپنے وکیل اشفاق احمد کھرل کےتوسط سے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہےکہ تحریکِ انصاف کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی 186 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔سپریم کورٹ کے 17 مئی کے فیصلے کو بنیاد بنا کر دوست مزاری نے رولنگ دی۔ دوست مزاری نے غلط رولنگ دے کر پرویز الٰہی کے دس ووٹ مسترد کئے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کو سپریم کورٹ نے 26 جولائی کو کالعدم قرار دیا۔ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی ازخود تشریح کرکے سپریم کورٹ کو بدنام کیااور توہین عدالت کےمرتکب ہوئے۔استدعا ہےکہ عدالت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔