ایک نیوز نیوز: پنجاب میں سیاسی صورتحال بدلتے ہی ضلعی انتظامیہ بھی متحرک ، پناہ گاہیں بحال ،اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں موجود پناہ گاہوں کے دورے کریں اور ان میں ٹھہرنے والے افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ان سے کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں میں تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں ۔پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو فراہم کئے جانے والے کھانے کا جائزہ لیا جائے ۔کھانے کے معیار کو چیک کیا جائے جبکہ صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر سے بہتر ہونے چاہئیں.