ایک نیوز نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا راولپنڈی میں ناقص خوراک اور جعل ساز مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،5600 لٹر کولڈ ڈرنکس، 4424 ساشے گٹکا، 1200 کلو سرخ مرچیں اور ہلدی پاؤڈر تلف کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کمرشل مارکیٹ،گنج منڈی اور راول ٹاؤن میں کارروائیاں کی گئی ہیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان نے کہا ہے کہ معائنے کے دوران ہلدی اور مرچ پاؤڈر میں ملاوٹ پائی گئی ہے،ضبط کیے گئے مصالحہ جات کو مزید تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے،جعل سازی پر 2 فوڈ پوائنٹس کو چالان کیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان نے کہا ہے کہ کمرشل مارکیٹ میں 5 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،خوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کھیت سے پلیٹ تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔