قومی ٹیم آج رات ہی براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان کیلئے اڑان بھرے گی

Jul 28, 2022 | 15:25 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدرلینڈز کے خلاف ہے جہاں ٹیم نے تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ ختم ہوتے ہی واپسی کا سفر شروع کر دے گی،قومی ٹیم آج رات براستہ مالدیپ اور دبئی پاکستان کے لیے روانہ ہوگی،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دبئی سے اپنے اپنے اسٹیشنز پر روانہ ہوں گے جبکہ اسکواڈ کے اراکین اپنے  اسٹیشنز پر کل صبح پہنچیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز نیدرلینڈز کے خلاف ہے جہاں ٹیم نے تین ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، نیدلینڈز کیخلاف  ون ڈے اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا جبکہ قومی اسکواڈ کی روانگی اگست کے دوسرے ہفتے شیڈولڈ ہے۔

روانگی سے قبل مختصر دورانیے کا کیمپ بھی لگایا جائے گا جس کے بعد نیدر لینڈز میں میچز 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

مزیدخبریں