ایک نیوز نیوز: پولیس نے پشاور میں بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو آخر کار گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے، ملزم کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کو گلبر گ پولیس نے کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تینوں بچیوں سے جنسی زیادتی کا اعتراف کر لیاہے جبکہ ملزم نے 2بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیاہے،ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔