سابق صدر آصف علی زرداری بھی کرونا کا شکار

سابق صدر آصف علی زرداری بھی کرونا کا شکار
کیپشن: ASIF ZARDARI CORONA
سورس: google

ایک نیوز نیوز: آصف علی زرداری بھی کرونا کا شکار ہوگئے،سابق صدر نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری بھی کرونا کا شکار ہوگئے،آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں اور وہاں خود کو مکمل طور پر قرنطینہ کرلیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد میں کورونا کی معمولی علامات ہیں اور علاج جاری ہے۔سابق صدر کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں نے قرنطینہ کا مشورہ دیا جس پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی نائب صدر بھی کرونا کا شکار ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو گھرمیں ہی مکمل طور پر قرنطینہ کرلیا تھا۔