ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بحریہ ٹاؤن کے مالک ریاض کا طیارہ استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے بحریہ ٹاؤن کے مالک ریاض کا طیارہ استعمال کیا، ایک نیوز نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق ایوان صدر میں شرکت کے لئے پرویز الہی اپنے کزن وجاہت حسین، زین قریشی اور دیگر رشتہ داروں اوردوستوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے تھے، دستاویز کے مطابق دیگر مسافروں میں اظہر، فاروق، حنیف، سلیم، محمود، مراد راس، محمود الرشید، اقبال اورعظیم شامل تھے۔