ایک نیوز نیوز: متنی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔