ملک بھر میں جان لیوا وائرس مزید 8 زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں جان لیوا وائرس مزید 8 زندگیاں نگل گیا
کیپشن: corona in pakistan
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر میں تیزی جاری ہے، وائرس مزید 8 افراد کی جان نگل گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس میں مبتلا مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 761 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد رہی جبکہ اب بھی 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔