پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

Jul 28, 2021 | 16:34 PM

admin
برج ٹاؤن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی 20سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا جبکہ میچ سے قبل کھلاڑیوں کی جانب سے جم کر پریکٹس بھی کی گئی۔ علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے جن کی رپوٹس منفی آئی ہیں۔

واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست ہوئی تھی جس کے بعد ٹیم انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوئی تھی۔

مزیدخبریں