ذرائع کے مطابق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے تحت ہونیوالی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک نہ ہوسکے ۔ جس کے بعد اجلاس 15 منٹ جاری رہنے کے بعد ختم کرنا پڑا ۔
این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں اور امتحانات کا معاملہ صوبوں کی صوابدید پر چھوڑ دیا، یعنی این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ ہونے پر صوبائی حکومتیں سابقہ فیصلوں پر قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق،پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 2 اگست سے ہی کھلیں گے،کورونا کیسز بڑھنے پر بچوں کو ہفتے میں ایک یا دو روز کے لئے سکول بلایا جا سکتا ہے جبکہ بورڈ امتحانات بھی شیڈول کیمطابق لیے جائیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے کہا گیا کہ اساتذہ اورنان ٹیچنگ سٹاف کی ویکسی نیشن کو سو فیصد یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ سکول کھولنے سے متعلق این سی او سی کے اجلاس کے لئے 28جولائی کی تاریخ دی گئی تھی اجلاس میں وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرنا تھی سکول 15اگست سےکھلیں گےیایکم ستمبر سے تا ہم اس حوالے سے این سی او سی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔