تفصیلات کے مطابق حلقے میں ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ پی پی اڑتیس میں مجموعی طور پر ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 33ہزار ہے ،پولنگ کے دوران تین ہزار پولیس اہلکار اور رینجرز کے پانچ سو جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سیٹ پاکستان لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احسن سلیم بریار کو ٹکٹ دیاگیا ہے ، جبکہ انکا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن کے طارق سبحانی سے ہوگا۔
2018 کے عام انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ سیٹ 57ہزار 636 ووٹ لیکر اپنے نام کی تھی ، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چالیس ہزار پانچ سو پچھتر ووٹ حاصل کرسکے تھے۔