2022ء میں اقتدار سنبھال کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،نائب وزیراعظم  

2022ء میں اقتدار سنبھال کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا،نائب وزیراعظم  
کیپشن: Saved the country from default by assuming power in 2022, Deputy Prime Minister

ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2022 میں اقتدار میں آکر ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، حکومتی اقدامات سے معیشت میں استحکام آیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں پاکستان دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنا، ملکی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2013 میں ملک کو طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، ماضی میں ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، پاکستان میں معدنیات کا بڑا خزانہ موجود ہے، ہماری حکومت میں تمام شعبوں نے ترقی کی۔

نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ زراعت، معدنیات اور آئی ٹی کی ترقی پر توجہ مرکوز ہے، حکومت اور نجی شعبوں کو مل کر ملکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔