سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز انتقال کرگئے
کیپشن: Saudi Prince Muhammad bin Fahd bin Abdulaziz passed away

ویب ڈیسک: سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود  انتقال کرگئے ہیں۔ 

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔

ایوان شاہی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ  شہزادہ محمد بن فہد بن عبد العزیز آل سعود کی نماز جنازہ  کل بدھ کو ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائےگی۔

ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔