ایک نیوز: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ایلر ڈائس مستعفی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جیف ایلر ڈائس کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
چیئر مین آئی سی سی جے شاہ نے سی ای او انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو سراہتے ہوئے کہا ہے جیف ایلر ڈائس کی خدمات پر مشکور ہیں۔
خیال رہے کہ مسٹر ایلارڈائس نے 2012 میں آئی سی سی میں کرکٹ کے جنرل منیجر کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔